Dawn News Television

شائع 22 مارچ 2017 02:16pm

کپتان حسیم نے پاکستان کو کیویز کے خلاف برتری دلا دی

پاکستان نے کپتان حسیم خان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کے نواحی علاقے ویراراپا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ہی اس وقت برتری حاصل کی جب 10ویں منٹ میں کپتان عبدالحسیم خان نے گیند کو جال میں پھینک دیا۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے کوارٹر میں بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے پہلے ہی منٹ میں جونٹی کینی کی مدد سے مقابلہ برابر کردیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ پر اٹیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں کپتان حسیم نے ایک مرتبہ پھر قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے گول اسکور کر کے پاکستان کو میچ میں برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے پانچ ٹیسٹ مچیوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

سیریز کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے برتری لی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا پر منتج ہوا تھا البتہ تیسرے میچ میں ابوبکر محمود کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے 4-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔

Read Comments