Dawn News Television

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2017 07:25pm

’یوم پاکستان‘ کی شاندار پریڈ

ملک بھر میں 77واں ’یوم پاکستان‘ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

یوم پاکستان پر سب سے بڑے شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جب کہ اس موقع سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں شکر پڑیاں کے مقام پر شاندار رایتی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں، رینجرز، پولیس اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی دستوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے، جب کہ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،سمیت مسلح افواج کے سربران، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت اراکین پارلیمان اور دیگر رہنما اور مہمان شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان : ’23مارچ تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن‘

سعودی عرب اسپیشل فورسز اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے خصوصی دستوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا، جبکہ ترک ملٹری بینڈ ’مہتر‘ نے بھی پریڈ میں شرکت کی اور ’جیوے جیوے پاکستان‘ سمیت مختلف ملی نغموں کی دھنیں بجائیں۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کو سلامی دی۔ انہوں نے ایف 16 طیارہ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

Read Comments