سائنس و ٹیکنالوجی

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر فیس بک لائیو چلانے کا طریقہ جانیں

اب آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے بھی فیس بک کی لائیو ویڈیو کو نشر کرسکتے ہیں۔

ویسے تو فیس بک لائیو آغاز میں صرف اسمارٹ فون صارفین ہی استعمال کرسکتے تھے جس کے ذریعے لوگ اپنے دوستوں اور رشتے داروں سمیت دیگر سے لائیو ویڈیو کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

تاہم اب آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے بھی فیس بک کی لائیو ویڈیو کو نشر کرسکتے ہیں۔

فیس بک نے یہ اعلان گزشتہ روز کیا اور بتایا کہ کس طرح ڈیسک ٹاپ پر لائیو ویڈیو کا فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیکن یہاں بتاتے چلیں کہ فیس بک لائیو ویڈیوز کو کمپیوٹر پر چلانا اتنا بھی آسان نہیں۔

ویسے ڈیسک ٹاپ پر فیس بک لائیو ویڈیو کا فیچر کچھ ماہ پہلے سامنے لایا گیا تھا مگر یہ صرف پیجز کے لیے تھا، تاہم اب عام صارفین بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔