ویسے تو فیس بک لائیو آغاز میں صرف اسمارٹ فون صارفین ہی استعمال کرسکتے تھے جس کے ذریعے لوگ اپنے دوستوں اور رشتے داروں سمیت دیگر سے لائیو ویڈیو کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

تاہم اب آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے بھی فیس بک کی لائیو ویڈیو کو نشر کرسکتے ہیں۔

فیس بک نے یہ اعلان گزشتہ روز کیا اور بتایا کہ کس طرح ڈیسک ٹاپ پر لائیو ویڈیو کا فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیکن یہاں بتاتے چلیں کہ فیس بک لائیو ویڈیوز کو کمپیوٹر پر چلانا اتنا بھی آسان نہیں۔

  • پہلے اپنے براﺅزر پر فیس بک کی ویب سائٹ اوپن کریں۔

  • پھر اسٹیٹس ٹیکسٹ باکس پر کلک کریں، اس کے نیچے یا اوپر لائیو ویڈیو کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کریں۔

  • اس کے بعد مختصر تعارف سامنے آئے گا جہاں اپنی پرائیویسی سیٹنگز کا انتخاب کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔

  • اس کے بعد Allow پر کلک کرکے فیس بک کو ویب کیم اور مائیکرو فون تک رسائی کی اجازت دیں۔

  • آخر میں گو لائیو پر کلک کریں۔

ویسے ڈیسک ٹاپ پر فیس بک لائیو ویڈیو کا فیچر کچھ ماہ پہلے سامنے لایا گیا تھا مگر یہ صرف پیجز کے لیے تھا، تاہم اب عام صارفین بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں