Dawn News Television

شائع 25 مارچ 2017 07:19pm

ایوارڈ کی تقریب، بولی وڈ ستاروں کی چمک

بولی وڈ اداکاروں نے ایک ساتھ مل کر ہندوستان ٹائمز ایوارڈز کی تقریب میں چار چاند لگادیے۔

اس ایوارڈ شو میں بولی وڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور اور کامیاب شخصیات نے شرکت کر کے محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔

ان شخصیات میں بولی وڈ معروف اداکار امیتابھ بچن، دپیکا پڈوکون، انوشکا شرما، کاجول، اجے دیوگن، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا اور سالوں بعد کسی ایوارڈ شو میں نظر آنے والی رانی مکھرجی شامل تھیں۔

اس ایوارڈ شو پر ان ستاروں کو ان کے شاندار اسٹائلز پر ایوارڈ دیے گئے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی اور ورن دھون شامل تھے۔

Read Comments