پاکستان

برائیڈل کوچیور ویک کے 8 مایوس کن ملبوسات

ہر فیشن شو کی طرح اس سال کے برائیڈل کوچیور ویک میں بھی ڈیزائنرز نے چند ایسے ملبوسات پیش کیے جن کا انتخاب ایک غلطی ہوگی۔

اس سال برائیڈل کوچیور ویک کا ایونٹ کافی شاندار رہا، جس میں ماڈلز کے ساتھ ساتھ پاکستانی انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں نے بھی خوب جلوے بکھیرے۔

اس فیشن ویک میں فیشن انڈسٹری کے کامیاب ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی، لیکن سب کچھ شاندار ہونے کے باوجود اس سال کے ایونٹ میں بھی ریمپ پر کئی ایسے ڈیزائن پیش کیے گئے جنہیں پہننے کا انتخبا کسی غلطی سے کم نہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: برائیڈل کوچیور ویک میں فیشن کے جلوے

تین روزہ اس ایونٹ میں فہد حسین، حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)، امیر عدنان، سونیا بٹلا، نکی نینا سمیت کئی نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

اور ہر فیشن شو کی طرح اس فیشن ویک میں بھی کئی جوڑے توجہ کا مرکز بنے تو کئی متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

یہاں فیشن ویک میں پیش کیے جانے والے چند ملبوسات کی فہرست ترتیب دی گئی، جسے زیب تن کرنے کا انتخاب یقیناً غلط ہوگا:

عائشہ فرید کا یہ جوڑا

ڈیزائنر عائشہ فرید کے اس عروسی جوڑے میں بہت کچھ شامل کرلیا گیا جیسے دو سطح کا لہنگا، آستین میں لگا کٹ اور شیفون کے کپڑے کی کی سامنے سے کھلی قمیض۔ اس جوڑے کودیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ڈیزائنر نے ہر ٹرینڈ کو فالو کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایچ ایس وائے کا یہ بیگ

پرانے ڈیزائنز ضرور واپس آرہے ہیں، لیکن پھر بھی کوئی دلہن اتنے پرانے زمانے کا بیگ اپنی شادی کے دن لینا پسند نہیں کرے گی۔

ڈیزائنر حسن ریاض کا یہ جوڑا

ویسے تو اب ڈیزائنر مردوں کے ملبوسات میں بھی کئی نئے نئے ڈیزائنز پیش کرنے لگے ہیں، لیکن پھر بھی حسن ریاض کا ڈیزائن کردہ یہ جوڑا شاید کوئی مرد پہننا پسند نہیں کرے گا۔

آمنہ یاسمین کا یہ گاؤن

پہلی نظر میں ہی اس سیاہ رنگ کے گاؤن کو دیکھ کر اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا برائیڈل کوچیور ویک میں کوئی کام نہیں، کوئی دلہن اس لباس کو پہننا پسند نہیں کرے گی، اس پر موجود پھول بھی کسی باغ کا منظر پیش کررہے ہیں۔

عائشہ اور عثمان قمر کا یہ جوڑا

یہ لباس یقیناً اچھا لگتا اگر اس پجامے کی جگہ چوڑی دار کا انتخاب کیا جاتا، تاہم اس طرح کے پجامے کے ساتھ یہ جوڑا متاثر کرنے میں ناکام ہوا۔

انس ابرار کی یہ جیکٹ

ویسے تو آج کل لڑکے کرتا شلوار پر ویسٹ کوٹ اور جیکٹس پہنتے نظر آتے ہیں، لیکن ڈیزائنر انس کی یہ جیکٹ لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کے لیے بہتر ہے۔

سونیا بٹلا کا یہ جوڑا

ڈیزائنر سونیا بٹلا کا یہ جوڑا کوئی بھی دلہن اپنی مہندی کی تقریب میں پہن سکتی تھی، اگر یہ کچھ بہتر انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہوتا، اس ایک جوڑے میں بہت سے رنگ اور ڈیزائن کا انتخاب اسے کچھ عجیب پیش کررہا ہے۔

عمران راجپوت کی ڈیزائن کردہ شیروانی

اس شیروانی کو دیکھ کر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اسے کیوں پسند نہیں کیا جارہا۔

امید ہے کہ اگلے فیشن ویک میں ڈیزائنرز اپنی ان غلطیوں کو درست کرنے پر کام کریں گے۔