Dawnnews Television Logo

برائیڈل کوچیور ویک میں فیشن کے جلوے

تین روزہ فیشن ویک میں ماڈلز سے زیادہ فوکس پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں پر رہا۔
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2017 04:01pm

فیشن کی دنیا سے آگاہ رہنے والے شائقین کو برائیڈل کوچیور ویک کا انتظار بےصبری سے رہتا ہے اور اس سال کا یہ شاندار فیشن ویک نہایت کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچا۔

تین روزہ اس فیشن شو میں دلچسپ بات یہ نظر آئی کہ اس سال ریمپ پر ماڈلز سے زیادہ فوکس پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں پر رہا۔

تینوں دن ہر ڈیزائنر نے اپنی کلیکشن کے لیے کسی نہ کسی نامور اداکار یا اداکارہ کا انتخاب کیا، جنہوں نے شو اسٹاپر بن کر ان ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر واک کی۔

برائیڈل کوچیور ویک کا پہلا روز

اس فیشن شو میں بلال اشرف، انوشے اشرف، عائزہ خان، دانش تیمور، سارہ خان، خالد انعم، نور بخاری جیسے کئی معروف اداکاروں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

اداکارہ انوشے اشرف نے ڈیزائنر یاسمین زماں کی کلیکشن جشنِ بہار کا جوڑا پہن کر ریمپ پر واک کی۔

بہترین جوڑا، کم زیورات اور نہایت ہلکے میک اپ سے اداکارہ ریمپ پر بےحد خوبصورت نظر آئیں۔

اداکارہ سارہ خان اور آغا علی اس فیشن شو کے پہلے روز ڈیزائنر رضوان احمد کی کلیکشن کے شو اسٹاپر بنے، جہاں سارہ خان نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

معروف اداکار خالد انعم ریمپ پر اپنی اہلیہ تہمینہ خالد کے ساتھ موجود تھے، ان دونوں نے ڈیزائنر حسن ریاض کی کلیکشن کا جوڑا پہنا، ویسے تو خالد انعم کے لباس نے خاصہ متاثر نہیں کی البتہ یہ دونوں ایک ساتھ بہترین نظر آئے۔

پاکستان کا خوبصورت جوڑا دانش تیمور اور عائزہ خان ڈیزائنر عائشہ فرید کے لیے ریمپ پر چلے۔

اداکار علی کاظمی نے ڈیزائنر ارسلان اقبال کی بنائی ہوئی شیروانی پہنی۔

اداکارہ نور بخاری ڈیزائنر حسن ریاض کے عروسی جوڑے میں نظر آئیں۔

نوجوان اداکار شیروز سبزواری ڈیزائنر نوشاد امداد کے لباس میں متاثر کرنے میں ناکام رہے۔


برائیڈل کوچیور ویک کا دوسرا روز

اس فیشن ویک کے دوسرے روز بھی ستاروں کا ریمپ پر قبضہ رہا۔

اس روز ریمپ پر جلد ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم 'چلے تھے ساتھ' کی کاسٹ کے علاوہ، حرا، مانی، مہوش حیات، جیا علی، عائزہ خان سمیت کئی اداکاروں نے جلوے بکھیرے۔

اداکار اظفر رحمٰن اور مہوش حیات خان نے ایک ساتھ ڈیزائنر فہد حسین کے جوڑوں میں ریمپ پر واک کی۔

فلم 'چلے تھے ساتھ' کی کاسٹ نے ڈیزائنر عظمیٰ بابر کی کلیکشن پیش کی، ان اداکاروں میں سائرہ شیروز، کینٹ ایس لیونگ, منشا پاشا, اسامہ طاہر, ژالے سرحدی اور فارس خالد شامل تھے۔

حرا اور مانی نے ڈیزائنر احمد سلطان کے لیے ریمپ پر واک کی۔

ڈیزائنر منصور اکرم نے اداکارہ نیلم منیر اور جیا علی کو شو اسٹاپر کے طور پر پیش کیا۔

اداکارہ عائزہ خان اور غانا علی ڈیزائنر فائیکا کریم کے عروسی جوڑوں میں جلوہ گر ہوئیں۔


برائیڈل کوچیور ویک کا تیسرا روز

فیشن ویک کے آخر روز جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس دن ڈیزائنر ملبوسات پہنے اداکار شہزاد شیخ، سونیا حسین، نیلم منیر، جنید خان، حمیمہ ملک اور سنبل اقبال سمیت کئی اداکاروں نے جلوے بکھیرے۔

اداکارہ کبریٰ خان اور شہزاد شیخ فیشن ویک کے آخری روز ڈیزائنر آصفہ اور نبیل کے جوڑوں میں نظر آئے، اور کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کبریٰ خان نے عروسی لباس میں تمام توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔

اداکارہ نیلم منیر ڈیزائنر انس ابرار کے عروسی جوڑے میں جلوہ گر ہوئیں۔

اداکار و گلوکار جنید خان نے نہ صرف ڈیزائنر عمران راجپوت کی بنائی ہوئی شیروانی میں ریمپ پر واک کی، بلکہ انہوں نے مہدی حسن کے گانے 'زندگی میں تو سب ہی پیار کیا کرتے ہیں' کو پرفارم بھی کیا۔

اداکارہ سونیا حسین ڈیزائنر ثناء عباس کے عروسی جوڑے میں کسی گڑیا سے کم نظر نہیں آئیں۔

اداکارہ سنبل اقبال خان نے ڈیزائنر نکی نینا کے عروسی جوڑے میں سب کی توجہ حاصل کرلی۔

حمیمہ ملک نے فیشن ویک کے آخری روز ڈیزائنر سونیا بٹلا کا جوڑا پہنا جو کے کافی منفرد تھا۔


فوٹو بشکریہ/ ایم حارث عثمانی اور احسن قریشی