Dawn News Television

شائع 20 اپريل 2017 10:10pm

اینڈرائیڈ صارفین کا بڑا درد سر ختم

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک بڑا درد سر ختم کردیا ہے اور ایسی ایپس سے نجات پانا بہت آسان بنادیا ہے جو استعمال نہیں ہوتیں۔

اگر آپ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر گوگل پلے اسٹور کو اوپن کیا ہو تو آپ نے اس میں کچھ مختلف محسوس کیا ہوگا۔

گوگل نے پلے اسٹور میں مائی ایپس سیکشن کو ری ڈیزائن کیا ہے جس میں وہ ایپس ہوتی یں جو اپ ڈیٹ یا ماضی میں انسٹال کی گئی ہوتی ہیں۔

اب گوگل نے صارفین کو بیکار ایپس سے جان چھڑانے کے لیے اس میں تبدیلیاں کی ہیں اور یہ فیچر اب دستیاب ہے۔

اب صارفین انہیں نام، سائز، لاسٹ اپ ڈیٹ اور آخری بار یوز کے حوالے سے آرگنائز کرسکتے ہیں۔

اس آخری ٹول سے آپ ان ایپس کے بارے میں جان سکتے ہیں جنھیں مہینوں یا برسوں سے استعمال نہیں کیا گیا۔

اسی طرح صارفین بیک وقت متعدد ایپس کو اپ ڈیٹ کرنے کی بجائے اپنی مرضی سے بھی کسی ایپ کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں جس میں یہ بھی معمول کیا جاسکے گا کہ اپ ڈیٹ کا سائز کیا ہے جس سے موبائل ڈیٹا کو بچانے میں مدد مل سکے گی۔

اسی طرح استعمال نہ ہونے والی یا کم استعمال ہونے والی ایپس کو ڈیلیٹ کرکے آپ فون میں اسٹوریج کو بڑھا سکیں گے۔

اگر آپ کے اس یہ اپ ڈیٹ ابھی تک دستیاب نہیں تو گوگل پلے کے تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کرکے ایپ ری فریش کریں تو یہ نیا فیچر شو ہونے لگے گا۔

اگر پھر بھی نہیں ہوتا تو چند دن انتظار کرلیں گوگل جلد آپ کے فون میں یہ اپ ڈیٹ فراہم کردے گا۔

Read Comments