Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2017 10:10am

لکس اسٹائل ایوارڈ : یادگار لمحات کو بھولنا آسان نہیں

لکس اسٹائل ایوارڈز کی شاندار رات کا سب کو بےصبری سے انتظار رہتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ ایوارڈ شو کی تقریب کافی یادگار ثابت ہوئی۔

اس شو میں کئی بہترین پرفارمنس پیش کی گئیں، ساتھ ساتھ مشہور شخصیات نے اس ایوارڈز حاصل کرنے پر مداحوں سے شاندار تقریر بھی کیں۔

تاہم لکس اسٹائل ایوارڈز کی اس شاندار رات کے کچھ ایسے لمحات سامنے آئے جنہیں بھلا دینا آسان نہیں ہوگا۔

احسن خان کی ایوارڈ قبول کرتے ہوئے تقریر

اداکار احسن خان کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں ان کے کامیاب ڈرامے ’اُڈاری‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حسنین لہری کا اسٹیج پر رونا

ماڈل آف دی ایئر منتخب ہونے والے حسنین لہری اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور اسٹیج پر رونا شروع ہوگئے۔

عثمان خالد بٹ نے اڑایا ماہرہ خان کا مزاق

مزاحیہ اداکاری کرنے والے عثمان خالد بٹ نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ماہرہ خان کا رونے دھونے والے ڈراموں میں اداکاری کرنے پر اور گزشتہ سال ان کے لکس اسٹائل ایوارڈ کے لباس پر بھی مزاق کیا۔

ماہرہ خان کی پرفارمنس اور لوگوں کی تنقید کا جواب

ماہرہ خان جو اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، اس شو میں گلوکاری کرکے سب کی پسندیدہ بن گئیں۔

انہوں نے ریپ اسٹائل کی موسیقی میں خود پر ہونے والی تنقید کا بھی باخوبی جواب دیا۔

نعمان اعجاز کی تقریر

پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں ایسی تقریر کی، جس نے شاید سب کی تقاریر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے لوگوں کو ان ایونٹس کی اہمیت کا اندازہ دلایا اور کہا کہ ’جس کو آج ایوارڈ ملے وہ پارٹی کرے، جسے نہ ملے وہ زیادہ پارٹی کرے، کیوں کہ کسی میں خوش ہونا بہت بڑی بات ہوتی ہے‘۔

ریما کی واپسی

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ میرا نے لکس اسٹائل ایوارڈ کے اسٹیج پر ایسی شاندار پرفارمنس پیش کی، جسے ان کے مداح شاید ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی ٹیم کی نہ موجودگی

اس ایوارڈ شو کی سب سے بڑی ہائی لائٹ یہ رہی کہ فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی مکمل ٹیم اس دوران موجود نہیں تھی، جبکہ سب سے زیادہ ایوارڈز اس ہی فلم نے حاصل کیے۔

فلم کی ٹیم کی غیر موجودگی کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ ان کی جنوبی افریقہ میں فلم ’نامعلوم افراد‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کی مصروفیت تھی۔

اس دوران ان کی فلم کے ڈیزائنر یاسر نے تمام ایوارڈز قبول کیے۔

Read Comments