Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2017 01:20pm

انوکھا روپ سب کی توجہ کا مرکز

ویسے تو اداکار فلم میں کردار کی مانگ کے لیے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی قسم کا روپ اپنا لیتے ہیں، لیکن ایک ایسے بھی بولی وڈ اداکار ہیں جنہوں نے فلم کے لیے اپنائے اپنے نئے انداز سے سب کو حیران کردیا۔

اس قسم کا روپ اپنانے والے یہ ہیں بولی وڈ اداکار راج کمار راؤ، جنہوں نے جلد ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’رابطہ‘ کے لیے ایک بوڑھے شخص کا کردار ادا کیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راج کمار راؤ نے اس فلم میں 324 سالہ شخص کا کردار ادا کیا۔

حال ہی میں فلم ’رابطہ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا گیا، جسے شائقین کا ملا جھلا ردعمل موصول ہوا، تاہم اگر کوئی بات توجہ کا مرکز بنی تو وہ راج کمار کا یہ روپ تھا، جس کے بارے میں ابتداء میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کو روزانہ اس روپ کو دھارنے میں 4 سے 5 گھنٹے درکار رہے۔

ایک صارف کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ’راج کمار راؤ کو اس حیرت انگیز روپ کے لیے نیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے‘۔

خیال رہے کہ فلم ’رابطہ‘ رومانوی کہانی پر مبنی فلم ہے، جس میں کریتی سنن اور سشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیے۔

فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی ایک گانے میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم ’رابطہ‘ رواں سال 9 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read Comments