Dawn News Television

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2017 10:09am

شلپا شیٹھی دپیکا پڈوکون کی وجہ سے لاجواب

بولی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کے کروڑوں پرستار ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا بھی اس اداکارہ کے مداح ہیں۔

شلپا شیٹھی کے بیٹے نے گزشتہ یہ دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے اپنی ماں کو لاجواب کردیا۔

شلپا کے شوہر راج کندرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بیٹا ایک جگہ دپیکا پڈوکون کا پوسٹر دیکھ کر کہتا ہے ' یہ دپیکا پڈوکون ہے، میرے والد کی پسندیدہ اداکارہ'۔

جب شلپا شیٹھی مذاق میں بیٹے کا سامنا کرتی ہیں تو وہ کہتا ہے ' یہ میری احمق ماما ہیں'۔

یہ سن کر وہاں ارگرد موجود سب افراد ہنس پڑتے ہیں جبکہ شلپا بیٹے کو لے کر تیزی سے چلی جاتی ہیں۔

راج کندرا نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مذاق میں کہا ' دپیکا میرے بیٹے نے بلی کو تھیلے سے نکال دیا ہے، سوری شلپا شیٹھی معلوم نہیں کس نے ویان کو یہ بتایا'۔

شلپا شیٹھی آخری بار بڑے پردے پر 2014 میں فلم ڈشکیوں میں نظر آئی تھیں جبکہ دپیکا اس وقت اپنی فلم پدما وتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Read Comments