Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2017 05:26pm

نامور مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کرگئیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے قومی کتاب میلے میں اسٹیج سے گرنے والی مصنفہ اور شاعرہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں۔

رپورٹس کے مطابق فرزانہ ناز پاک چائینہ فرینڈ شپ ہال میں کتاب میلے کی اختتامی تقریب میں موجود تھیں، جہاں وہ اسٹیج سے 12 فٹ کی اونچائی سے نیچے گرگئیں۔

اس کے نتیجے میں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں شفاء انٹر نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فرزانہ ناز کے فیس بک پیج پر بھی ان کے لیے دعا کی اپیل کی گئی۔

انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تصویری مقابلوں کی نمائش تقریب نامور مصنفہ کی ناگہانی وفات کے باعث ملتوی کردی گئی۔

فرزانہ ناز کا گزشتہ سال ہی پہلا شعری مجموعہ 'ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے' شائع ہوا تھا جسے کافی سراہا بھی گیا تھا۔

Read Comments