Dawn News Television

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2017 10:11am

کترینہ کیف انسٹاگرام کی دنیا میں داخل

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا سوشل میڈیا استعمال کرنے کا شوق دن بہ دن زیادہ بڑھ رہا ہے، فیس بک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنانے کے بعد اب وہ انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کردی، جس پر اداکارہ نے لکھا ’نیا آغاز‘۔

اداکارہ کی اس تصویر کو اب تک بے شمار مداح لائک کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ سال اپنی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا فیس بک اکاؤنٹ بنایا تھا۔

انہوں نے چند روز قبل بک پر مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس پر انسٹاگرام پر ڈیبیو کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

کترینہ کیف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 5 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں۔

Read Comments