Dawn News Television

شائع 30 اپريل 2017 05:31pm

اس تصویر نے کیا ہزاروں افراد کو خوفزدہ

پہلی نظر میں یہ ایک عام سی سیلفی لگے گی جس میں ایک خوش باش جوڑا نظر آرہا ہے۔

مگر جب اسے غور سے دیکھا جائے تو اس کے پس منظر میں کچھ ایسا خوفناک نظر آتا ہے جس نے ہزاروں ٹوئٹر صارفین کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

اینڈی Fuentes نامی نوجوان نے اسے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا جیسا پہلے لکھا جاچکا ہے کہ بظاہر یہ ایک عام تصویر لگتی ہے۔

مگر ایک منٹ کے لیے روکیں اور تصویر ذرا غور سے دیکھیں خاص طور پر لڑکی اور پھر آئینے میں اس کا عکس۔

یقیناً جھٹکا لگے گا کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ اس تصویر میں لڑکی کے دو چہرے نظر آرہے ہیں اور وہ دونوں ہی کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

اس چیز نے متعدد افراد کو خوفزدہ بھی کردیا حالانکہ یہ کافی حد تک واضح ہے کہ یہ فوٹوشاپ کا کمال ہے مگر پھر بھی سوشل میڈیا پر لوگ خوفزدہ ہوتے رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اینڈی نے اپنے ٹوئٹر کیپشن میں بھی اس کا عندیہ دیا تھا یعنی ' مجھے اپنی گرل فرینڈ سے محبت ہے چاہے وہ جمینی (جوزا) ہی کیوں نہ ہو'۔

اور ہوسکتا ہے آپ کو علم ہو کہ اس برج کے نشان میں دو چہرے ہی تو بنے ہوتے ہیں۔

اب تک اس تصویر کو پچاس ہزار کے قریب بار شیئر کیا جاچکا ہے۔

Read Comments