Dawn News Television

شائع 08 مئ 2017 10:26pm

کافی ود کرن میں جسٹن بیبرکی شرکت کا امکان

اطلاعات ہیں کہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ جسٹن بیبر ہندوستان کے ریئلٹی ٹی وی شو’کافی ود کرن‘ میں شرکت کریں گے۔

اگر کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ہدایات کار کرن جوہر کے پروگرام میں شریک ہوئے تو، وہ پہلی غیر ملکی شخصیت ہوں گے، جو اس پروگرام کا حصہ بنیں گے۔

کافی ود کرن پروگرام اپنے 5 سیزن مکمل کر چکا ہے، اطلاعات ہیں کہ اس پروگرام کے چھٹے سیزن کی شروعات جسٹن بیبر کی شرکت سے ہوگی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ذرائع سے بتایا کہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر جلد ہی بھارت کے دورے پر آئیں گے، اور وہ اس دورے کے دوران پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور اور رنویر سنگھ 'کافی ود کرن' میں ایک ساتھ

اخبار کے مطابق اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہوا تو’کافی ود کرن‘پروگرام میں جسٹین بیبر کے ساتھ بولی ووڈ کے مشہور فنکاروں کو بھی خصوصی دعوت پر بلایا جائے گا۔

کافی ود کرن کے اس خصوصی پروگرام میں بولی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، دپیکا پدوکون اور پریانکا چوپڑا بھی شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں: فواد خان ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن میں پہلے مہمان

اخبار کے مطابق اگر جسٹن بیبر بھارتی دورے پر آئے تو وہ ممبئی سمیت نئی دہلی، جے پور اور آگرا کا بھی دورہ کریں گے۔اخبار نے جسٹن بیبر کے بھارتی دورے کی تاریخ نہیں بتائی۔

خیال رہے کہ کافی ود کرن کا شمار ان ٹی وی شوز میں ہوتا ہے، جنہیں بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے، اس پروگرام میں بولی ووڈ کی بڑی بڑی نامور ہستیاں شامل ہوچکی ہیں۔

Read Comments