Dawn News Television

شائع 15 مئ 2017 10:35am

دو روشن ستارے عالمی کرکٹ کے افق سے اوجھل

عالمی کرکٹ کے افق سے دو روشن ستارے اوجھل ہوگئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو عظیم ترین کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر 14 مئی کو فاتحانہ انداز میں ختم ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر پہلی بار شکست سے دوچار کرنے کے بعد مصباح اور یونس نے فاتح ٹرافی بلند کی— فوٹو / اے ایف پی

طویل انتظار اور سخت محنت کے بعد آنے والے اس لمحے کا پوری ٹیم نے بھرپور جشن منایا— فوٹو / اے ایف پی

ٹیسٹ سیریز جیت کر مصباح ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے— فوٹو / اے ایف پی

مصباح نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز میں بھی شاندار پرفارمنس کی بدولت پاکستان کو ایک اور اعزاز سے نوازا— فوٹو /اے ایف پی

ویسٹ انڈین کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد کامیابی کو سامنے دیکھ کر پوری ٹیم ایک ساتھ خوشی کا اظہار کررہی ہے — فوٹو / اے ایف پی

یونس خان کیریئر کی آخری ٹیسٹ اننگز کھیلنے کے بعد شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں — فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئیٹر

کیریئر کی آخری ٹیسٹ اننگز کھیلنے کے بعد مصباح کو بیٹس کے سائے میں پویلین تک پہنچایا گیا— فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئیٹر

ویسٹ انڈین سرزمین پر تاریخ کی پہلی سیریز جیتنے کے بعد کپتان مصباح الحق کے چہرے پر خوشی نمایاں ہے — اے ایف پی

Read Comments