Dawn News Television

اپ ڈیٹ 28 مئ 2017 06:28pm

یونس خان نے اپنی بہترین ٹیسٹ الیون کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی جانب سے اپنی اپنی بہترین ٹیسٹ الیون منتخب کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان نے بھی اپنی بہترین ٹیسٹ الیون کا اعلان کردیا ہے۔

یونس خان نے اپنی منتخب کردہ ٹیم کا کپتان 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان کو مقرر کیا ہے۔

ان کی ٹیم میں سب سے اوپر عظیم پاکستانی بلے باز حنیف محمد ہیں جبکہ ساتھ ہیں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز سچن ٹنڈولکر کو رکھا ہے۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے مایہ ناز ساق آل راؤنڈر جاک کیلس جبکہ چوتھے نمبر پر ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی 400 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے والے برائن لارا موجود ہیں۔

یونس خان کی بہترین الیون میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا غلبہ ہے اور انہوں نے 70 اور 80 کی دہائی کی عظیم ویسٹ انڈین ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سر ویوین رچرڈز اور سر گیری سوبرز کو پانچویں اور چھٹے نمبر پر رکھا ہے۔

ساتویں نمبر پر آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ موجود ہیں جبکہ اس کے بعد کپتان عمران خان اور نیوزی لینڈ کے عظیم سر رچرڈ ہیڈلی ہیں۔اس فہرست میں دسویں اور گیارہویں نمبر پر گلین میک گرا اور سری لنکا کے متیاہ مرلی دھرن موجود ہیں۔

ویسے تو یونس خان کی ٹیم بہترین اسٹارز پر مشتمل لیکن اس ٹیم میں سے وسیم اکرم اور جاوید میانداد کے اخراج پر کافی حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Read Comments