Dawn News Television

شائع 22 جون 2017 03:48pm

وسیم اکرم اور شعیب اختر نے دیا سرفراز احمد کو شاندار انعام

ہم سب ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بےشمار پیار کرتے ہیں، جس طرح انہوں نے چیمئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کو لیڈ کیا، ہر کسی کے دل میں ان کی اہم جگہ بن چکی ہے۔

اس کامیابی کے بعد سرفراز احمد یقیناً ہر انعام کے حق دار ہیں۔

اور شعیب اختر اور وسیم اکرم نے سرفراز احمد کے لیے کچھ ایسا ہی کیا، جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے گیم شو ’جیو کھیلو پاکستان‘ میں ان دونوں نے سرفراز احمد کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔

اس دوران سرفراز احمد کو ایک شاندار بی ایم ڈبلیو ایکس 1 سیریز گاڑی اور بحریہ ٹاؤن کا ایک پلاٹ تحفے میں پیش کیا۔

یہ گاڑی جے اسی بینک کی جانب سے سپانسر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 18 جون 2017 کو چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ کھیلا گیا تھا جس دوران بھارتی ٹیم کی 180 رنز سے بدترین شکست کے بعد پاکستان نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Read Comments