Dawn News Television

شائع 22 جون 2017 09:34pm

سام سنگ کا نیا فلپ اسمارٹ فون پیش کردیا گیا

سام سنگ نے خاموشی سے ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے تاہم یہ کسی بھی طرح گلیکسی ایس یا نوٹ بلکہ دیگر فونز سے بھی ملتا جلتا نہیں۔

جی ہاں واقعی سام سنگ نے ایک نیا فلپ اسمارٹ فون فولڈر فلپ 2 متعارف کرایا ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کا فولڈ ایبل اسمارٹ فون اگلے سال؟

جمعرات کو پیش کیا جانے والا یہ فون دیکھنے میں اپنے پرانے ورژن جیسا ہے مگر اس بار بڑا کی پیڈ دیا گیا ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 3.8 انچ ڈسپلے، دو جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ

میٹالک پنک اور بلیک رنگوں میں دستیاب اس فون میں 8 میگا پکسل کا مین کیمرہ جبکہ پانچ میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا منفرد ڈیزائن کا اسمارٹ فون

اس فون کی بیٹری 1950 ایم اے ایچ کی ہے، جبکہ اس کے دو ورژن صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے، ایک ایل ٹی ای ماڈل جبکہ دوسرا تھری جی ورژن۔

اس فون کی قیمت 260 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور فی الحال یہ صرف جنوبی کوریا میں دستیاب ہوگا۔

Read Comments