Dawn News Television

اپ ڈیٹ 23 جون 2017 05:26pm

فاتح قومی ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کا اعلان

بھارت کو شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں وز یر اعظم ہاؤس میں ایک تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں انعام و کرام سے بھی نوازا جائے گا۔

فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پانچ جولائی کو وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس تقریب میں وزیر اعظم کی جانب سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے اعلان کردہ 1کروڑ روپے کے کے انعام سے انہیں نواز جائے گا جبکہ ٹیم کے بقیہ آفیشلز کو فی کس پچاس لاکھ روہے نقد بطور انعام پیش کیے جائیں گے۔

اسکواڈ میں شامل کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، حارث سہیل، احمد شہزاد، شعیب ملک، محمد حفیظ، بابر اعظم، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، رومان رئیس، حسن علی، جنید خان اور فہیم اشرف کو ایک ایک کروڑ روہے نقد انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاقہ ٹیم کے دیگر آفیشلز کوچ مکی آرتھر، ٹیم منیجر طلعت علی، میڈیا منیجر رضا راشد، سوشل میڈیا مینجر عون محمد زیدی، طلحہٰ اعجاز، کرکٹ اینالسٹ، فزیوتھراپسٹ شان ہیز، فٹنس اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، سیکیورٹی منیجر اظہر عارف، فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن اور مساجر ڈونلڈ ایلبرٹ کو فی کس پچا، پچاس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پاکستان نے آٹھویں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 180رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Read Comments