Dawn News Television

شائع 29 جون 2017 03:43pm

ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد ایشوریا کی گلوکاری

بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد معروف اداکار انیل کپور کے ساتھ ’فینی خان‘ نامی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

یہ دونوں اداکار آخری مرتبہ ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ نامی فلم میں نظر آئے تھے، اور اب ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کی فلم میں اکھٹے ہورہے ہیں۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ایک 17 سالہ ابھرتے ہوئے گلوکار کی زندگی کو پیش کیا جائے گا، جس کے والد اپنے ملک کی ایک کامیاب گلوکارہ کو اغواء کرلیں گے۔

اس فلم میں ایشوریا گلوکارہ کا کردار کرنے کے ساتھ ساتھ گاتی بھی نظر آئیں گی، اور انہیں انیل کپور اغواء کرلیں گے۔

اس میوزیکل کامیڈی فلم میں انیل کپور بھی چند گانے گنگناتے نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع کی جائے گی۔

Read Comments