☰
سندھ پولیس میں تبادلے،غلام قادرتھیبو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات
کراچی: سندھ پولیس میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی تعینات کردیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پولیس کے محکمہ انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے چیئرمین گریڈ 21 کے افسر غلام قادر تھیبو کو مشتاق احمد مہر کی جگہ ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا۔