Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 جولائ 2017 04:12pm

حسن علی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا حصہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی کی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مانگ بڑھ گئی اور انہیں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کومیلا وکٹورینز میں شامل کرلیا گیا۔

حسن علی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی فرنچائز کومیلا وکٹورینز نے سائن کرلیا ہے، جو کسی بھی غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ان کی پہلی انٹری ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شمولیت پر بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: حسن علی فٹنس پر سمجھوتہ نہ کرنے کیلئے پرعزم

حسن علی کو پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں بہترین کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا، جنہوں نے قوم کو مایوس نہیں کیا۔

گذشتہ ماہ پاکستان نے پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی جس کا سب سے بڑا سہرا فاسٹ باؤلر حسن علی کے سر جاتا ہے جنہوں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ایونٹ میں 13وکٹیں حاصل کیں، وکٹ لینے کے بعد حسن کا مخصوص اسٹائل میں جشن بھی شائقین میں کافی مشہور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی گولڈن بال اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے

اپنی عمدہ باؤلنگ کی بدولت حسن علی کو چیمپیئنز ٹرافی میں گولڈن بال اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آنے والے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شعیب ملک، فہیم اشرف اور عمران خان (جونیئر) بھی کومیلا وکٹورینز کے لیے کھیلیں گے۔

Read Comments