Dawn News Television

شائع 20 جولائ 2017 06:08pm

ٹویوٹا کے لیے خطرہ مرسڈیز کا پہلا پک اپ ٹرک

مرسڈیز بینز کو عام طور پر لگڑری گاڑیوں اور ایس یو وی کے حوالے سے جانا جاتا ہے تاہم اس نے اپنا پہلا پک اپ ٹرک ایکس کلاس فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں اس کا کانسیپٹ ماڈل پیش کیا گیا تھا اور اب اسے باقاعدہ فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ مرسڈیز کی پہلا ڈبل کیبن پک اپ ٹرک ہے اور یقیناً ٹویوٹا کی ڈبل کیبن گاڑی یا ہائی لکس کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : مرسڈیز کی نئی کانسیپٹ گاڑی متعارف

دیکھنے میں تو یہ اسی طرح کے دیگر پک اپ ٹرک جیسا ہی ہے تاہم مرسڈیز کی دیگر گاڑیوں کی طرح آسائشات پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز

یقیناً اس میں مرسڈیز بینز کی تمام تر خصوصیات ہیں مگر کچھ مختلف فیچرز بھی ہیں جیسے اس کے ایک ورژن کو پہاڑی علاقوں کے حوالے سے بنایا گیا ہے اور وہیل آرچرز کو اضافی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

اس کے مطابق اسٹائلش ایکسپلورر کسی حد تک ایس یو وی جیسا تاثر پیش کرتا ہے جبکہ دونوں میں اسمارٹ فون جیسا ٹچ اسکرین ڈسپلے دیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور کو معاونت فراہم کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : مرسڈیز کی شکل بدل لینے والی گاڑی متعارف

جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ایسی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو مکینیکل ورک ہارس کی مزید ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ یہ گاڑی نجی اور کمرشل دونوں مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

اس گاڑی میں ساڑھے تین ٹن کا وزن ٹو کرنے جبکہ 1.1 ٹن کا وزن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھی گئی ہے۔

یہ ٹرک تین ماڈلز میں پیش کیا گیا جس میں سے ایک کو ایکس کلاس پیور، دوسرے کو ایکس کلاس پروگریسیو، جبکہ تیسرے کو ایکس کلاس پاور کا نام دیا گیا ہے۔

یہ گاڑی نومبر میں سب سے پہلے یورپ میں 37 ہزار یورو (45 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد)کے عوض فروخت کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ دیگر مارکیٹوں میں اس کی آمد 2018 میں ہوگی۔

Read Comments