Dawn News Television

شائع 23 جولائ 2017 08:43pm

ایشین کیڈٹ ریسلنگ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

تھالینڈ میں ہونے والی ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن میں عنایت اللہ نے تاجکستان، ایران اور منگولیا کے ریسلرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل میں پاکستانی ریسلر کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور انہیں قازقستان کے ریسلر کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پاکستانی ریسلر نے شاندی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جو 28سال کے طول عرصے کے بعد پاکستان نے پاکستان نے جیتا ہے۔

دلچسپ امر یہ کہ عنایت اللہ ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائنددگی کرنے والے واحد ریسلر تھے۔

Read Comments