Dawn News Television

شائع 26 جولائ 2017 12:14am

فخر اور بابر کا کیریبیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ

چیمپیئنزٹرافی میں کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور پاکستانی بلے بازوں فخرزمان اور بابراعظم کا کیریبیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست چیمپیئنز ٹرافی کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر انعامات کی بھرمار جاری ہے تو ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔

سرفراز احمد کے کاؤنٹی ٹیم سے معاہدے کے بعد اب ابھرتے ہوئے اسٹار اوپننگ بلے باز فخر زمان اور نوجوان بابر اعظم کا کیریبیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ میں شرکت کیلئے دونوں کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن علی، محمد حفیظ، عماد وسیم، شعیب ملک اور شاداب خان بھی کیریبئن پریمیئر لیگ کےساتھ معاہدے کرچکے ہیں جبکہ محمد سمیع، وہاب ریاض، کامران اکمل اور سہیل تنویر بھی سی پی ایل میں صلاحیتوں کےجوہردکھائیں گے۔

یہ لیگ ویسٹ انڈیز کے مختلف جزائر میں چار اگست سے نو ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چار کرکٹرز محمد عامر، جنید خان، یاسر شاہ اور عماد وسیم اس وقت انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ کپتان سرفراز احمد کو اپنے ویزے کا انتظار ہے اور انہوں نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے پانچ میچ کھیلنے کا مختصر معاہدہ کیا ہے۔

Read Comments