Dawn News Television

شائع 12 جنوری 2019 04:47pm

یہ عجیب و غریب پھل آپ کو حیران کردیں گے

آم، سیب، انگور، تربوز یا دیگر پھل کھانا کسے پسند نہیں ہوگا؟ یقیناً ہم سب ہی دن بھر میں کسی ایک وقت کوئی نہ کوئی پھل تو ضرور کھاتے ہوں گے۔

لیکن پھل جیسے ہمیں نظر آتے ہیں اگر ان کا انداز تبدیل ہوجائے اور یہ کچھ عجیب اور غریب انداز سے اُگنے لگیں تو کیا آپ انہیں کھانا پسند کریں گے؟

ایسے ہی پھلوں کی چند تصاویر ہم یہاں پیش کر رہے ہیں، جنہیں دیکھ کر آپ یقیناً پریشان ہوجائیں گے۔

پھول کی طرح دکھائی دینے والا یہ پھل دراصل بہت سارے انگور ہیں جو ایک ساتھ جُڑ گئے ہیں

اس پھل کو دیکھ کر حیران نہ ہوں، یہ کچھ اور نہیں لیموں ہے جس کی شیپ ٹھیک سے بن نہیں پائی

ایک ہی چھلکے میں یہ دو کیلے یقیناً آپ کو عجیب لگ رہے ہوں گے

کیا آپ اس سائز کی اسٹرابیری کھائیں گے؟

ناشپاتی جیسا دکھائی والا یہ پھل دراصل سیب ہے

کینو کے اندر اگنے والا کینو

فوٹو بشکریہ/ ریڈٹ

Read Comments