سائنس و ٹیکنالوجی

درجنوں نئے دیدہ زیب ایموجیز تیار

گزشتہ 3 سال میں ایموجیز انسانی احساسات اور جذبات کی بھرپور عکاسی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

شروع میں ایموجیز کا خیال بڑا عجیب ہی لگتا تھا، مگر اب تو جہاں انٹرنیٹ کا عالمی دن نہیں منایا جاتا، وہیں ایموجیز کا دن ضرور منایا جاتا ہے۔

گزشتہ 3 سال میں ایموجیز انسانی احساسات اور جذبات کی بھرپور عکاسی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

اب ہر کوئی اسمارٹ فونز کی مدد سے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار الفاظ کے بجائے ایموجیز کے ذریعے کرتا ہے۔

حال ہی میں جہاں ایموجیز کے عالمی دن کے موقع پر حجاب میں ملبوس لڑکی کا ایموجی متعارف کراتے ہوئے اسے اسمارٹ موبائل اور دیگر ویب سائٹس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک ایموجیز اور 6 دلچسپ حقائق

وہیں اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مزید 67 ایسے دلچسپ اور دلفریب ایموجیز تیار کیے گئے ہیں، جنہیں 2018 میں اسمارٹ فونز اور سوشل ویب سائٹس میں شامل کرلیا جائے گا۔

ایموجیز کو اسمارٹ فونز اور سوشل ویب سائٹس میں شامل کرانے اور ان کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ادارے یونیکوڈ آرگنائیزیشن نے اراکین کی رضامندی سے 67 ایموجیز کو 2018 میں متعارف کرانے کی فہرست جاری کردی۔

خیال رہے کہ ادارے کے اراکین میں فیس بک، ٹوئٹر، ایپل، گوگل، سام سنگ اور دیگر بڑے ادارے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ایموجیز پیغام کا مطلب تبدیل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں'

یونیکوڈ آرگنائیزیشن اراکین کی مدد سے انفرادی طور پر ایموجیز بنانے والے افراد کی جانب سے بھی پیش کیے جانے والے ایموجیز کو متعارف کرانے کے لیے کوششیں کرتی ہے۔

یونیکوڈ نے 2018 میں جن ایموجیز کو متعارف کرانے کی سفارش کی ہے، ان میں مرد و خواتین کے جوتوں سمیت ٹوائلٹ پیپر رول، باسکٹ ٹوکری، صابن دانی، ٹیڈی بیئر، سیفٹی پن، اسکیٹ بورڈ، ٹیسٹ ٹیوب، کپ کیک، آم، مچھر، طوطے، مور اور کینگروز سمیت دانت اور ہڈیوں کے ایموجیز بھی شامل ہیں۔

ادارے کی جانب سے مجموعی طور پر 67 نئے ایموجیز کو 2018 میں اسمارٹ فونز اور ویب سائٹس کا حصہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔