Dawn News Television

شائع 16 اگست 2017 08:51pm

سر پر گیند لگنے سے پاکستانی کلب کرکٹر ہلاک

خیبر پختونخواہ میں ایک کلب کرکٹ میچ کے دوران گیند سر پر لگنے سے ایک کرکٹر ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ ضلع مردان میں کھیلے جانے والے ایک کلب میچ میں پیش آیا جہاں گیند سر پر لگنے سے زبیر احمد نامی کرکٹر کی ہلاکت ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ خبر شیئر کی۔

پی سی بی نے ٹوئیٹ میں لکھا ' زبیر احمد کی المناک موت ایک اور یاد دہانی ہے کہ حفاظتی گیئر یعنی ہیلمٹ کو ہمیشہ پہننا چاہئے، ہماری ہمدردیاں زبیر کے خاندان کے ساتھ ہیں'۔

اس ٹوئیٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ بیٹنگ کرتے ہوئے زبیر احمد نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا۔

زبیر احمد فخر زمان اکیڈمی کا حصہ تھے۔

معروف کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے بھی ٹوئٹر پر نوجوان پاکستانی کرکٹر کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

انہوں نے لکھا کہ میچ کے دوان ایک شارٹ پچ گیند نے زبیر کے سر کو نشانہ بنایا ہے اور وہ ہلاک ہوگیا۔

منگل کو آسٹریلین نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو ایک پریکٹس میچ کے دوران ایک باﺅنسر گردن پر لگا، جس کے بعد وہ کھیل جاری نہیں رکھ سکے۔

تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

Read Comments