Dawn News Television

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2017 03:45pm

’لکمے‘ فیشن ویک میں حسیناؤں کے جلوے

ہر سال منعقد ہونے والا ’لکمے فیشن ویک (ایل ایف ڈبلیو) 2017 ممبئی میں منعقد ہوا۔

18 اگست سے شروع ہونے والے فیشن ویک میں گرمیوں میں ہی سردیوں کے ملبوسات متعارف کرائے گئے۔

لکمے فیشن ویک میں زیادہ تر سرخ اور سیاہ رنگوں کے ملبوسات پیش کیے گئے، جو گرمیوں میں پہننے کے لیے بھی موزوں تھے۔

فیشن ویک میں ایسے لباس متعارف کرائے گئے، جو ابتدائی سردیوں میں پہنے جاتے ہیں

دیدہ زیب ملبوسات کو مختلف سنی لیونی، ملائکا ارورا، ادیتی راؤ، وانی کپور، دیا مرزا اور ایشا گپتا سمیت دیگر اداکاراؤں نے پہن کر متعارف کرایا۔

یہ ملبوسات بھارت کے ابھرتے فیشن ڈزائنر کی جانب سے تیار کیے گئے، جنہیں بالی وڈ اداکاراؤں سمیت معروف بھارتی ماڈلز و ٹی وی اداکاراؤں نے بھی متعارف کرایا۔

Read Comments