☰
واٹس ایپ میں یہ سبز ٹک کس لیے ہے؟
واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے مگر کیا آپ نے اس میں سبز رنگ کے ٹک جیسے نشان کو دیکھا؟
یہ واٹس ایپ کا نیا فیچر ہے اور یہ بیج یا گرین ٹک درحقیقت فیس بک یا ٹوئٹر جیسے ویری فائیڈ اکاﺅنٹس کی نشاندہی کرتا ہے۔
واٹس ایپ نے آخرکار بزنس اکاﺅنٹس کو ویری فائیڈ گرین بیجز دینا شروع کردیئے ہیں جو کہ فی الحال محدود تعداد میں اکاﺅنٹس کو دیا جارہا ہے جو کہ ایک پائلٹ پروگرام کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس
اس فیچر کے تحت اگر کسی کانٹیکٹ کا فون نمبر کسی بزنس اکاﺅنٹ سے منسلک ہو تو وہ گرین چیک حاصل کرسکے گا۔