Dawn News Television

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2017 08:47pm

میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مشکلات

25 اگست کو میانمار میں شروع ہونے والے تنازع سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار کے قریب افراد بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت روہنگیا مسلمانوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ میانمار کی ریاست رخائن میں شروع ہونے والے تشدد سے گزشتہ 11 روز میں ایک لاکھ 23 ہزار 600 افراد نے سرحد پار کی ہے۔

مزید پڑھیں : روہنگیا بحران سے متعلق 'غلط معلومات' پر آنگ سان سوچی کی مذمت

میانمار میں شروع ہونے والے تشدد سے پہلے ہی بنگلہ دیش کی جانب سے ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ کے قریب تھی جبکہ حالیہ تنازع کے بعد انسانی بحران جنم لینے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

Read Comments