Dawn News Television

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2017 08:43pm

احمد اور عمر کو پی ایس ایل ٹیموں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کی ازسرنو تشکیل کا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کے بعد بقیہ پانچ ٹیموں کو پانچ اکتوبر تک اپنے اسکواڈ سے دس دس کھلاڑیوں کو لازمی ریلیز کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے کپتان برینڈن مک کلم اور سنیل نارائن کو پی ایس ایل تھری کے لیے اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عمر اکمل کو ریلیز کردیا جائے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اسکواڈ سے احمد شہزاد، عمر گل اور انگلش بلے باز لیوک رائٹ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپیئن پشاور زلمی کے اسکواڈ میں حسن علی، وہاب ریاض، محمد حفیظ، جنید خان اور محمد اصغر کو برقرار رکھا جائے گا البتہ ابھی تک اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا جائے گا۔

Read Comments