Dawn News Television

شائع 24 ستمبر 2017 10:16pm

گھر میں مزیدار مایونیز بنانا سیکھیں

مایونیز کو تو ہوسکتا ہے آپ نے استعمال کیا ہو یعنی سینڈوچ، برگر یا کسی بھی کھانے کی چیز میں اس کا اضافہ لذت بڑھا دیتا ہے۔

مگر اس کے لیے آپ کو بازار جاکر اسے خریدنے کی زحمت کرنا پڑتی ہوگی اور اس کا مناسب مقدار والا پیکٹ اچھا خاصا مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گھر میں آپ بہت کم پیسوں میں بہترین مایونیز تیار کرسکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ اس کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہوں تو طویل المعیاد بنیادوں پر کافی بچت بھی کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : مایونیز کے 11 حیران کن اور کارآمد استعمال

بازار میں جو مایونیز ملتی ہے، اگر وہ معیاری کمپنی کی نہ ہو تو اس میں مضر صحت اجزاءبھی شامل ہوسکتے ہیں مگر گھر میں بننے والی یہ کریم پروٹین اور صحت کے لیے اچھی چربی سے بھرپور ہوتی ہے اور اس کا ذائقہ بھی زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

یہاں اس کی تیاری کا آسان طریقہ جانیں۔

اجزاء

انڈوں کی 2 زردیاں

دو چائے کے چمچ سفید سرکہ

آدھا چائے کا چمچ مسٹرڈ

چوتھائی چائے کا چمچ نمک

¾ کپ زیتون کا تیل

یہ بھی پڑھیں : ایرانی مکھن چاول چکن کھانا پسند کریں گے؟

طریقہ کار

مایونیز کی تیاری کے لیے انڈوں کی زردی، مسٹرڈ، نمک اور سفید سرکہ کو بلینڈ میں ڈال دیں اور ہلکی رفتار میں چلائیں۔

اس کے بعد اس میں زیتون کے تیل کو شامل کرکے پھر ہلکی رفتار میں بلینڈر کو چلائی اور مکسچر کو شیرے کی طرح بننے دیں۔

جب مکسچر کافی گاڑھا ہوجائے تو بس سمجھیں مایونیز تیار ہے

یعنی اسے بنانا بہت ہی آسان ہے۔

نوٹ : کچے انڈوں کو حاملہ خواتین، چھوٹے بچوں یا بزرگوں کی غذا میں شامل نہ کریں یا جن کو مختلف بیماریوں کا سامنا ہو۔

Read Comments