Dawn News Television

شائع 25 ستمبر 2017 07:06pm

ووگ وومن آف دی ایئر ایوارڈز میں بولی وڈ کے جلوے

ووگ وومن آف دی ایئر ایوارڈز 2017 بولی وڈ کی ایک اور یادگار شام کے طور پر سامنے آئی جب بولی وڈ ستاروں نے اپنے بہترین انداز میں جلوہ گر ہوکر اس رات کو ستاروں کی طرح چمکدار بنادیا۔

اس دوران بولی وڈ کی مشہور شخصیات نے اپنی بہترین فیشن انداز کے ساتھ شرکت کی اور لوگوں کو خوب متاثر کیا۔

شو میں ایشوریا رائے بچن، شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور سونم کپور جیسی شخصیات ایوارڈ اپنے نام کروانے میں کامیاب ہوئیں۔

ایشوریا رائے کو Vogue Influencer Of The Decade کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ شاہ رخ خان کے نام Vogue Entertainer of the Decade ایوارڈ رہا۔

ایوارڈز کے علاوہ شو پر گوری خان، کرن جوہر، کرن راو، کریتی سنن جیسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Read Comments