Dawn News Television

اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2017 11:09am

بولی وڈ اداکاراؤں کے دیوالی پارٹیوں میں جلوے

عام ہندوستانیوں کی طرح بولی وڈ اداکار بھی دیوالی کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔

بولی وڈ شخصیات کی جانب سے منعقد کی جانے والی ’دیوالی پارٹیوں‘ میں اگرچہ مذہبی رسومات کی ادائگی کو اتنا اہم نہیں سمجھا جاتا، تاہم پھر بھی ان میں مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

بھارت سمیت دنیا بھر کے ہندو افراد نے 19 اکتوبر کو ’دیوالی‘ منائی، تاہم بولی وڈ میں اس کی تقریبات ایک ہفتے پہلے اور ایک ہفتے بعد تک جاری رہتی ہیں۔

دیوالی کے موقع پر شاہ رخ خان، سلمان خان، سنجے دت، فرح خان اور دیگر بڑے فنکاروں کی جانب سے بھی دیوالی پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں، جن میں نہ صرف اداکارائیں بلکہ اداکار بھی ایک سے بڑھ کر ایک لباس پہن کر شریک ہوتے ہیں۔

دیوالی پارٹیوں کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اس میں ایک دوسرے سے ناراض اداکاراور اداکارائیں بھی ایک دوسرے سے گلے ملتی نظر آتی ہیں۔

دیوالی پارٹیوں کے لیے بولی وڈ اداکاراؤں کے لباس اور فیشن زیادہ تر مذہبی نہیں ہوتے، تاہم کئی شخصیات دیوالی کے موقع پر روایتی لباس پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اداکارہ تپسی پنو

اداکارہ کرشمہ تنہ

اداکارہ شلپا شیٹھی

اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور

اداکارہ ملائکہ ارورا

سنجے دت اہلیہ اور ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ

شاہد کپور اپنی اہلیہ کے ساتھ

سلمان خان اور جیکولین فرنانڈس

سری دیوی اپنے شوہر کے ساتھ

زید خان اہلیہ ملائکہ اور بہن سوزین خان کے ساتھ

ودیا بالن کا شوہر کے ساتھ خوبصورت انداز

ادکار سدھارتھ ملہوترا

شلپا شیٹھی شوہر کے ساتھ

کرشمہ اور کرینہ کپور

سنجے کپور اہلیہ اور بچوں کے ساتھ

شبانہ اعظمی اور شلپا شیٹھی کا ساتھی اداکارہ کے ساتھ خوبصورت انداز

اداکارہ ریچا چڈا

Read Comments