Dawn News Television

شائع 19 اکتوبر 2017 08:32pm

فیس بک کا دلچسپ فیچر اب ہر ایک کیلئے دستیاب

کافی عرصے سے فیس بک کی جانب سے موبائل ڈیوائسز پر اپنی ایپ میں ایک کی بجائے دو نیوز فیڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے جسے ایکسپلور فیڈ کا نام بھی دیا گیا ہے، جہاں ایسی تصاویر، ویڈیوز یا دیگر دلچسپ مواد دیکھا جاسکتا ہے جن کا تعلق دوستوں یا لائیک کیے گئے پیجز سے نہیں ہوتا۔

اور اب فیس بک نے باضابطہ طور پر یہ فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی متعارف کرادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک نیوز فیڈ ایک بار پھر تبدیل

رواں ماہ کے شروع میں یہ فیچر آزمائشی بنیادوں پر محدود تعداد میں صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا مگر اب یہ سب کے لیے دستیاب ہے۔

فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ اب باضابطہ طور پر ایکسپلور فیڈ کو پیش کردیا گیا ہے۔

اگر آپ بائیں جانب ' see more ' سیکشن میں جائیں تو وہاں ایکسپلور فیڈ کے آپشن کو دیکھ سکتے ہیں۔

یہاں ایسی پوسٹس نظر آتی ہیں جو فیس بک کے خیال کے مطابق آپ کے مزاج سے مطابقت رکھنے کے ساتھ ساتھ مقبول بھی ہیں۔

مزید پڑھیں : مزید پڑھیں : فیس بک پر مفت وائی فائی نیٹ ورک کیسے تلاش کریں؟

اگر تو آپ کا معمول کا نیوزفیڈ دیکھنے میں بیزارکن لگتا ہے تو یہ نیا نیوز فیڈ استعمال کرکے دیکھیں، وہ آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

اس نیوز فیڈ کا اصل مقصد تو صارفین کو زیادہ سے زیادہ فیس بک پر رکھنا ہے مگر یہ کچھ بہترین مواد سے بھی لیس ہوتا ہے جو عام طور پر آپ کو اپنی معمول کی فیڈ پر نہیں ملے گا۔

انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے ملنے جلتے اس فیچر کے ذریعے فیس بک اپنے نیوزفیڈ پر ہونے والی تنقید کو بھی کم کرنا چاہتی ہے۔

Read Comments