Dawn News Television

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2017 11:56am

ہم اسٹائل ایوارڈز 2017 میں کیا کیا ہوگا؟

اگرچہ یہ سال اپنے اختتام کے قریب ہے لیکن پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایوارڈز کا سیزن ابھی جاری ہے اور اسی حوالے سے بہت جلد کراچی میں ایک نہایت شاندار ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔

کراچی میں جلد منعقد ہونے والے کیو موبائل ہم اسٹائل ایوارڈز پاکستان میں ہونے والے دوسرے اسٹائل ایوارڈز ہیں، کیوں کہ اس ایوارڈ کی بنیاد لکس اسٹائل ایوارڈ نے رکھی تھی۔

ہم ان ایوارڈز کے لیے بےحد پرجوش ہیں اور ان کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں اور یقیناً اگر آپ کو بھی اندازہ ہوجائے کہ اس ایونٹ میں کیا کیا ہوگا تو پھر آپ بھی دن گننے لگیں گے۔

چلیں یہاں ہم آپ کو اس شاندار ایونٹ میں ہونے والی چیزوں کی کچھ جھلکیاں دکھاتے ہیں:

1- فرحان سعید، صبا قمر اور علی کاظمی شو کی میزبانی کریں گے

یقیناً ان تینوں کے ایک ساتھ کسی شو کی میزبانی کرنے کے بارے میں ہم نے سوچا بھی نہیں تھا اور امید ہے کہ یہ اپنی بہترین اداکاری کی طرح اس شو میں بھی چار چاند لگادیں گے۔

2- ماڈل صحیفہ جبار اور ڈیزائنر منیب نواز ریڈ کارپٹ کے میزبان بنیں گے

3- عائشہ عمر ایونٹ میں گلوکاری کریں گی

اداکارہ نے حال ہی میں پیپسی بیٹل آف دی بینڈز میوزیکل شو کی میزبانی کی تھی اور اب وہ خود ہم اسٹائل ایوارڈز میں گاتی نظر آئیں گی۔

4- صبا قمر ڈانس پرفارمنس کے لیے بھی تیار

اس ایونٹ کی میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ ’باغی‘ ڈرامے کی اداکارہ اپنے ڈانس سے بھی شائقین کو محظوظ کریں گی۔

5- بہترین اسٹارز کی پرفارمنسز

پاکستانی اسٹارز کے انسٹاگرام پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوجائے گا کہ کون کون ہم اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کے لیے تیار ہے، ان اسٹارز میں سائرہ شہروز، احسن خان، عاصم اظہر اور قرۃ العین شامل ہیں۔

6- علی گل پیر شو کا اسکرپٹ تحریر کررہے ہیں

اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے ہنسانے والے علی گل پیر اس ایونٹ کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں تو یقیناً اس رات شائقین صرف شاندار پرفارمنسز ہی نہیں دیکھیں گے بلکہ بہترین کامیڈی سے بھی محظوظ ہوں گے۔

7- پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کوریوگرافر الونا بیکیر بھی پرفارم کریں گی

الونا اس ایوارڈ شو میں میڈم نور جہاں کے ایک پنجابی گانے پر پرفارم کریں گی اور یقیناً ہم سب ان کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

Read Comments