Dawn News Television

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2017 06:02pm

آئی فون ایکس کے لیے دنیا بھر میں لمبی قطاریں

آئی فون ایکس (10) کو دنیا کے مختلف ممالک میں تین نومبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور ہزاروں افراد اس کے لیے کئی روز سے مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے کئی روز سے قطاریں بنائے کھڑے تھے۔

سنگاپور سے لے کر سان فرانسسکو تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں : ایپل کا سب سے 'بہترین' آئی فون ایکس

ستمبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور یہ ایپل کا کئی برسوں بعد ہونے والے مکمل ری ڈیزائن آئی فون ہے، جس میں لگ بھگ ایج ٹو ایج اسکرین، چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی، اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی اور بہت کچھ نیا دیا گیا ہے۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں اسے جمعہ کی صبح آٹھ بجے (وہاں کے مقامی وقت کے مطابق) فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس 60 ہزار ڈالرز میں فروخت کرنے کی کوشش

اس لحاظ سے سب سے پہلے آسٹریلیا میں لوگوں کو اس فون کو خریدنے کا سب سے پہلا موقع ملا۔

تو یہاں دنیا بھر میں ایپل اسٹور کے سامنے ہجوم اور فونز خریدنے والوں کو دیکھیں۔

Read Comments