Dawn News Television

شائع 19 نومبر 2017 09:03pm

فیس بک کا سب کو ناپسندیدہ فیچر ختم ہونے کے قریب

فیس بک نے آخرکار اس فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جو کروڑوں افراد کو سخت ناپسند تھا۔

جی ہاں فیس بک نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اب تھرڈ پارٹی ایپ انوائٹس کا فیچر ختم کررہی ہے۔

یہ وہ فیچر ہے جو اکثر گیمز کے لیے کام کرتا ہے جیسے فارم ویلا یا کوئی اور۔

مزید پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

ان گیمنگ ایپس کو استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے اپنے دوستوں کو مدد کے لیے مختلف نوٹیفکیشنز بھیجے جاتے ہیں، کیونکہ انہیں اپنی 'فصلوں' یا 'کھانا پکانے' کے لیے دوست کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم یہ وہ فیچر ہے جو فیس بک کی ابتدائی زندگی کے لیے بہت اہمیت رکھتا تھا جس کا مقصد صارفین کی تعداد بڑھانا تھا۔

اب فیس بک اس فیچر کو جلد ختم کرنے والی ہے اور فروری 2018 تک اسے مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک پر یہ 8 کام کرنا چھوڑ دیں

اسی طرح فیس بک کی جانب سے کچھ اور فیچرز کو بھی ختم کیا جارہا ہے جن میں تھرڈ پارٹی لائیک بٹن شامل ہیں۔

ان کو ختم کرنے کا مطلب یہ وہگا کہ آپ کسی اور ایپ کو استعمال کرتے ہوئے کسی پیج کو لائیک نہیں کرسکیں گے، بلکہ اس کے لیے آپ کو فیس بک میں اس پیج پر جانا ہوگا۔

Read Comments