☰
سب سے زیادہ دیکھے جانے والی تصویر کونسی ہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کونسی ہے؟
ذہن پر زور دیں جواب اتنا مشکل بھی نہیں کیونکہ وہ تصویر یقیناً آپ نے بھی دیکھی ہوگی؟
کیا جواب ذہن میں آیا؟ اگر نہیں تو ذہن میں ونڈوز ایکس پی کا تصور لائیں اور اس کے ڈیفالٹ وال پیپر کو یاد کرنے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں : ان تصاویر کو دیکھ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل
جی ہاں ونڈوز ایکس پی کا یہ وال پیپر درحقیقت دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر یا فوٹوگراف ہے جسے چارلس اورئیر نامی فوٹوگرافر نے کیلیفورنیا کے ایک دیہی علاقے میں 21 سال پہلے کھینچا اور مائیکروسافٹ نے اسے اپنے کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کے لیے منتخب کرلیا۔
سبز پہاڑی اور بادلوں کے ساتھ نیلے آسمان کی اس تصویر نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور اس کو لینے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔