Dawn News Television

شائع 27 نومبر 2017 12:35am

بالوں کو جلد گھنا کرنا چاہتے ہیں؟

کیا بالوں کی نشوونما یا لمبائی تیزی سے بڑھانا چاہتے ہیں مگر کوششیں کرکے بیزار اور تھک چکے ہیں؟ تو جاپان کی اس ٹرک کو آزما کر دیکھیں۔

جی ہاں بالوں کو بس چاول کے پانی (وہ پانی جس میں چاولوں کو پکانے کے لیے ابالا جاتا ہے) سے دھوئیں اور بالوں کے بڑھنے کی رفتار آپ کو دنگ کردے گی۔

جاپان میں خواتین اس تیکنیک کو صدیوں سے استعمال کررہی ہیں۔

چاول کا پانی بالوں کی نشوونما کو تحریک دیتا ہے، انہیں مضبوط اور کھوپڑی کی صحت بھی بہتر بناتا ہے۔

مزید پڑھیں : چاولوں کے 6 حیرت انگیز مگر گمنام طریقہ استعمال

مزید برآں یہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بنا کر بالوں کی چمک بڑھاتا ہے اور کون ہے جو اسے پسند نہیں کرے گا؟

اور یہ طریقہ کار کافی آسان ہے اور اس میں کوئی زیادہ خرچہ بھی نہیں۔

بس بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد چاول کے پانی کی مالش سر پر کریں، جب بال مکمل گیلے ہوجائیں تو پانچ سے دس منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں۔

یہ بھی پڑھیں : گھریلو ٹوٹکے جو بالوں کو جگمگائیں

جاپانی خواتین کا تو دعویٰ ہے کہ اس تیکنیک سے لگ بھگ فوری طور پر بالوں کی لمبائی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ گھنا پن بھی بڑھتا ہے۔

ویسے چاول ہاضمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے، ہیضے کی روک تھام کے لیے آدھا کپ چاول کو چھ کپ پانی میں پندرہ منٹ تک ابالیں، پھر چاول نکال کر پانی میں شہد یا چینی ملا کر پی لیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Read Comments