☰
پریانکا ایک بار پھر ’ایشیاء کی دلکش خاتون‘ قرار
بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک سالانہ برطانوی سروے میں ’ایشیاء کی سب سے دلکش خاتون‘ ہونے کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے اخبار ایسٹرن آئی میں 2017 کی دلکش ایشیائی خواتین کے حوالے سے سروے ہوا جس میں سب سے زیادہ ووٹ پریانکا چوپڑا کو ملے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا نے پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا، وہ پچھلے کئی سالوں سے اس فہرست پر نمبر ون رہیں، البتہ گزشتہ سال بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیاء کی دلکش خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
تاہم پریانکا دوبارہ اس سال کی فہرست میں نمبر ون پر آگئیں۔
اس سال کی فہرست میں دپیکا پڈوکون ایشیاء کی تیسری دلکش خاتون قرار پائیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ہندوستانی اداکارہ نیا شرما کا نام رہا۔