Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2017 07:21pm

اداکاراؤں کے اپنی شادی پر خوبصورت اور یادگار روپ

اداکاراؤں کے اپنی شادی پر خوبصورت اور یادگار روپ


بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

ان دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں، لیکن جو بات سب سے زیادہ توجہ سمیٹ رہی ہے وہ ہے انوشکا شرما کا اپنی شادی میں اپنایا ہوا انداز۔

کسی بھی لڑکی کے لیے اس کی شادی کا دن بہت یادگار ہوتا ہے، وہ چاہتی ہے کہ اس دن وہ سب سے منفرد اور نہایت خوبصورت نظر آئے، اور یقیناً ایسا ہی کچھ انوشکا شرما نے بھی چاہا ہوگا۔

انوشکا شرما نے ہندوستانی ڈیزائنر سبیاسچی کا تیار کردہ لہنگا زیب تن کیا، جبکہ اس دوران کافی بھاری زیورات بھی پہنے، البتہ میک اپ کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے بہت ہلکا میک اپ کرنا بہتر سمجھا اور یقیناً وہ اپنے اس انداز میں ایک خوبصورت دلہن نظر آئیں۔

ایسے ہی اگر اور اداکاراؤں کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی اپنی شادی کے موقع پر خاص تیاری کی، کسی نے آج کے زمانے کا انداز اپنایا تو کسی نے روایتی ملبوسات کا انتخاب کیا۔

بولی وڈ انڈسٹری کی چند ایسی یادگار دلہنوں میں ایشوریا رائے بچن، کرینہ کپور خان، بپاشا باسو اور شلپا شیٹی شامل ہیں۔

ایشوریا رائے بچن

شلپا شیٹی

کرینہ کپور خان

بپاشا باسو

اگر پاکستانی اداکاراؤں کی بات کی جائے تو نہوں نے بھی اپنی شادیوں میں نہایت شاندار انداز اپنائے، جن میں عائزہ خان، صنم جنگ، ثروت گیلانی اور عروہ حسین شامل ہیں۔

عائزہ خان

صنم سعید

ثروت گیلانی

صنم جنگ

عروہ حسین

Read Comments