Dawn News Television

شائع 14 دسمبر 2017 12:40am

مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر کرکٹر عمران بٹ معطل

لاہور: قومی ڈومیسٹک کرکٹر عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہیں معطل کردیا ہے اور ان پر 2 سال کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران معمول کے مطابق مختلف 15کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

ان میں سے عمران بٹ کے یورین سیمپل میں ممنوعہ طاقت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہو گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ووڈا قوانین کا اطلاق کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ لیے جاتے ہیں اور ضوابط کے مطابق گرفت میں آنے والے عمران بٹ پر 2 سال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند کیے جا سکتے ہیں۔

Read Comments