Dawn News Television

شائع 13 جنوری 2018 12:04am

فاسٹ فوڈ کھانا سنگین امراض جتنا خطرناک

برگر اور فرنچ فرائیز کو کھانا اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کوئی جان لیوا مرض جیسے کینسر یا ہارٹ اٹیک آپ کو شکار بنالے۔

یہ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

بون یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فاسٹ یا جنک فوڈ کا استعمال جسم کے دفاعی نظام کو اتنا کمزر کردیتا ہے جیسے کسی سنگین مرض نے آپ پر حملہ کیا ہو۔

مزید پڑھیں : فاسٹ فوڈ کا سب سے بڑا نقصان

تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر فاسٹ فوڈ کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسمانی دفاعی نظام کے خلیات وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ جارحانہ انداز اختیار کرلیتے ہیں جس کے نتیجے میں سنگین امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے فاسٹ فوڈ اور شریانوں کی اکڑن کے درمیان تعلق کی وضاحت کی جاسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق چونکہ فاسٹ فوڈ چربی، چینی اور نمک سے بھرپور ہوتا ہے جن کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے ذیابیطس، خون کی شریانوں کے امراض جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث سکتے ہیں جبکہ آنتوں کی کینسر وغیرہ کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کینسر کا باعث

تحقیق کے دوران محققین نے چوہوں اور انسانوں پر تجربات کیے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ اس کے نتیجے میں جسم میں جسمانی دفاعی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے دریافت کیا کہ ایسے مخصوص خلیات کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سیل میں شائع ہوئے۔

Read Comments