☰
کامیڈین امان اللہ ہسپتال میں زیرعلاج
معروف پاکستانی کامیڈین امان اللہ کو خرابی صحت کے باعث پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔
خیال رہے کہ امان اللہ ان دنوں پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’دنیا‘ کے ایک کامیڈی شو ’مذاق رات‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اس سے قبل وہ جیو نیوز کے کامیڈی شو’خبرناک‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے۔
امان اللہ کو زیادہ تر اسٹیج پر پرفارمنس میں مہارت حاصل ہے، انہیں براہ راست پرفارمنس کے بادشاہ فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔