Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2018 03:39pm

خاتون سے ’بدتمیزی‘ پر رکن صوبائی اسمبلی کا بھائی گرفتار

کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں خاتون سے بدتمیزی پر رکن صوبائی اسمبلی گل خٹک کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ کارروائی متاثرہ خاتون کی مدعیت میں شکیل خٹک کے خلاف تھانہ ریاض شہید میں درج مقدمے کے تحت عمل میں لائی گئی۔

مقدمے کے مطابق کوہاٹ میں رکن صوبائی اسمبلی گل صاحب خٹک کے بھائی شکیل خٹک نے خاتون سے مبینہ طور پر بد تمیزی کی تھی۔

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں شکیل خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ شکیل خٹک نے راستے میں بدتمیزی کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔

Read Comments