☰
ماہرین نے خصوصی پیمائش پرسنی لیونی کی تصاویرکھینچ لیں
بولی وڈ بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا مومی مجسمہ جلد ہی بھارت سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مجسموں کے بیچوں بیچ سجا دیا جائے گا۔
سنی لیونی کا موم سے بنا خصوصی مجسمہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے ان کی خصوصی پیمائش پر تصاویر بھی کھینچ لیں، جس کے بعد ان کا مجسمہ تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا مومی مجسمہ کب تک تیار ہوگا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے وسط سے قبل ان کا مجسمہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کھولے گئے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا جائے گا۔