Dawn News Television

شائع 21 جنوری 2018 09:08pm

چائے اور انڈے موٹاپا دور کریں

اگر تو آپ جسمانی وزن میں تیزی سے کمی چاہتے ہیں تو اپنی صبح کی چائے یا کافی میں ایک عام دستیاب چیز کا اضافہ اس میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

کینیڈا کی قومی باسکٹ بال ٹیم کے لیے کی جانے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر صبح ورزش سے پہلے چائے یا کافی میں کچے انڈے کا اضافہ کردیا جائے تو بڑھے ہوئے وزن یا توند سے بہت جلد نجات ممکن ہے۔

مزید پڑھیں : موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیں

تحقیق کے مطابق گرم مشروب میں کچے انڈے کو ملانے کی مشق کئی ممالک میں صدیوں سے جاری ہے اور ایسا کرنے والے افراد کا جسمانی وزن معمول پر رہتا ہے۔

ویسے تو کچے انڈے کو پینا خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں سالمونیلا نامی بیکٹریا کی آمیزش کا امکان ہوتا ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے۔

مگر تحقیق کے مطابق چائے یا کافی میں کچے انڈے کو ملانا نقصان نہیں پہنچاتا، کیونکہ مشروب کا درجہ حرارت بیکٹریا کو مارنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موٹاپے سے بچنے کیلئے بہترین غذا

تحقیق میں مزید کہا گیا کہ گرم مشروب اور انڈے کا ملاپ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے جبکہ جسم کو فیٹی ایسڈز اور دیگر مفید غذائی اجزاءبھی مل جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق متعدد ایتھلیٹس اپنے جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے کے لیے کافی یا چائے میں انڈے کو ملا لیتے ہیں۔

Read Comments